الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی

 الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی

  

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت (آج)جمعرات کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ (آج)صبح نو بجے سماعت کریں گے۔

  الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -