پالیسی بناتے وقت گروپ آرگنائزر کی رائے کو مد نظر رکھا جائے، زائرین ویلفیئر فاؤنڈیشن 

  پالیسی بناتے وقت گروپ آرگنائزر کی رائے کو مد نظر رکھا جائے، زائرین ویلفیئر ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)زائرین ویلفیئر فاؤنڈیشن آف پاکستان کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین علامہ رشید تیرابی منعقد ہوا، فاؤنڈیشن کے صدر اقبال خان کھچی،جنرل سیکرٹری منظور حسین جعفری سمیت حج آرگنائزر گروپ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر وزارت مذہبی امور سے اپیل کی گئی کہ زائرین کی پالیسی بناتے وقت گروپ آرگنائزر کی رائے کو مد نظر رکھا جائے اور کسی قسم کا ٹیکس اور گروپ کی تعداد مقرر نہ کی جائے اور زائرین امام حسین ؓ کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،پالیسی بناتے وقت زائرین کے اوپرکوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے،ہم حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہے اور درخواست کرتے ہیں کہ زائرین کو کوئی پریشانی نہ ہو۔  

زائرین ویلفیئر فاؤنڈیشن

مزید :

صفحہ آخر -