مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

    مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

  

مالاکنڈ (آئی این پی) مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں 4.5  شدت  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ بدھ کے روززلزلے پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مالا کنڈ ڈویژن کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بج کر 30 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے

مزید :

صفحہ آخر -