آئینی معاملات کو عدالتوں میں لے  جانے سے پارلیمنٹ کمزور ہوگی،شبلی فراز

   آئینی معاملات کو عدالتوں میں لے  جانے سے پارلیمنٹ کمزور ہوگی،شبلی فراز

  

 اسلام آباد (این این آئی)قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری معاملے کو سپریم کورٹ لے جانے کو غیر ضروری قرار دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہر معاملے کو عدالتوں میں لے جانا پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کا مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ آئینی معاملات کو عدالتوں میں لے جانے سے پارلیمنٹ اور سیاسی نظام کمزور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن چیف الیکشن کمیشن کے معاملے پر عدالت جاتی ہے تو یہ غیر ضروری اقدام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے چار ممبرز میں سئنیر ترین ممبر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی مسائل کو پارلیمانی میں زیربحث لانا چاہتے بجائے کہ عدالت میں زیر بحث لائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -