شہباز شریف کی سیکیورٹی پر خزانے سے 830 کروڑخرچ ہوئے،مراد سعید

      شہباز شریف کی سیکیورٹی پر خزانے سے 830 کروڑخرچ ہوئے،مراد سعید

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ اور جاتی عمرہ پر پچھلے 5 سال میں عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہا وس کے علاوہ ذاتی 5 گھروں کو بھی کیمپ آفس قرار دیا گیا۔ ذاتی دوروں، خصوصی جہازوں، اور گھروں کے خرچے اس کے علاوہ ہیں۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -