وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور داخلہ شہزاد اکبر نے اضافی ذمہ داریاں سنبھال لیں

  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور داخلہ شہزاد اکبر نے اضافی ذمہ داریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور داخلہ شہزاد اکبر نے اپنی اضافی ذمہ داریاں سنبھال لیں، بدھ کو آر بلاک پہنچنے پر شہزاد اکبر کا وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے استقبال کیا، اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے پر افسران نے معاون خصوصی کو فردا فردا اپنا تعارف کرایا۔ ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر ایف آئی اے سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے اور وہ مختلف کرپشن کیسوں سمیت وزیراعظم آفس میں قائم اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی دستاویزات کی روشنی میں چلنے والے مقدمات مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو بھجوائیں گے۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بھی ہیں۔
شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ آخر -