اوٹی سی لاہور چلینج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا امپائرز اینڈ اسکورر ریفریشر سیمینار

اوٹی سی لاہور چلینج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا امپائرز اینڈ اسکورر ریفریشر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)اوٹی سی لاہور چلینج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام امپائرز اینڈ اسکورر ریفریشر سمینار کاانعقاد کیا گیا۔سمینار میں اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے امپائرز اور اسکورر پینل میں شامل امپائرز اور اسکوررز نے شرکت کی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے کانفرنس روم میں ہونے والے سمینار میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر امپائر احتشام الحق نے امپائرز اور اسکوررز کو لیکچرزدیا۔لیکچرز میں امپائرز کوکرکٹ کے بدلتے قوانین اور نئے ضابطہ اخلاق کے ساتھ اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس قوانین پر عمل درآمد کے حوالے ست خصوصی ہدایات دی گئیں۔اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین  ملک سجاد اکبر،سینئر نائب صدر شفیع اللہ خان،سینر کرکٹ آرگنائزر سید توقیر شاہ،صہیب ایوبی،ایاز یوسف خان،چوہدری فیض رسول نے بھی اس موقع پر موجودتھے۔

سمینار کے شر کاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لاہور شہر میں کلب کرکٹ کو فروغ دیا جائے کرکٹ کے ساتھ ساتھ امپائرزاور اسکورر ز کے معیار کو بھی بلند کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اس سمینار میں ہم نے امپائرزاور اسکورر ز کو نئے قوانین سے آگاہی دی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم کوشش کررہے کہ شہر کے نوجوان کرکٹرز کو متحرک کیا جائے۔سینئر نائب صدر شفیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے شہر میں کرکٹ بحالی کی ایک تحریک شروع کی ہے اور اس تحریک کو جاری وساری رکھیں گے ہمارا مقصد شہر کے نوجوان کرکٹرز کو معیاری کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔سیمنار کے بعد امپائرز اور اسکورر کو خصوصی سرٹیفکیٹس اور اور ٹورنامنٹ کے لئے تیار کی گئی میچ آفیشلز کی خصوصی شرٹس بھی دی گئیں۔