لاہور پولو کلب کے زیراہتما م  چاروں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

 لاہور پولو کلب کے زیراہتما م  چاروں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2019ء کے آٹھویں روز چاروں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا۔ پول اے سے ماسٹر پینٹس  اور پی بی جی /ایس اینڈ آر جبکہ پول بی میں سے سامبا بینک اور اے او ایس پولو ٹیم نے کوالیفائی کرلیا۔گزشتہ روز تین دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پی بی جی /ایس اینڈآر نے ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی /گارڈ گروپ کو 7-5 سے ہرا کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پی بی جی /ایس اینڈ آر کی طرف سے ٹام بروڈی نے سب سے زیادہ تین گول، رافع عتیق نے دو جبکہ عادل وحید اور کرنل عمر منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ 

 ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی /گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے تین، حمزہ خان اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے اہم میچ میں ماسٹر پینٹس نے ناقابل شکست رہتے ہوئے اپنی آخری لیگ گیم بھی بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل سے 7-3 سے جیت لی۔ماسٹر پینٹس کی طرف سے ماریانو ریگل نے چھ اور راجہ جلال ارسلان نے ایک گول سکور کیا۔ بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کی طرف سے حمزہ مواز نے تین گول سکور کیے۔تیسرے اہم میچ میں سامبا بینک نے اے او ایس پولو ٹیم کو 8-6 سے ہرا دیا۔ سامبا بینک کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے چار، المان جلیل اعظم اورسید محمد تراب رضوی نے دو دو گول سکور کیے۔اے او ایس پولو ٹیم کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے تین، ہاشم کمال آغا نے دو اور راجہ سمیع اللہ نے ایک گول سکور کیا۔آج بروز جمعتہ المبارک دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے جبکہ دوپہر تین بجے ڈیسکون کنسٹرکشن/گارڈ گروپ کا مقابلہ بلیک ہارس پینٹس /آرٹیما میڈیکل سے ہوگا۔