ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان 20سال بعد 200میٹر ریس میں فاتح

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان 20سال بعد 200میٹر ریس میں فاتح

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ساوتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے بیس سال بعد دو سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔محمد عزیر نے 200 میٹرریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ کر ملکی پرچم بلند کیا۔ یہ ایتھلیٹکس میں پاکستان کا دوسرا میڈل ہے، اس سے پہلے سمیع اللہ نے 100 میٹر ریس میں برانز میڈل  اپنے گلے میں ڈالا تھا۔کراٹے میں بھی پاکستان نے ایک اور سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ کراٹے میں  پاکستان کے لیے چوتھا گولڈ میڈل مائنس 50 کلوگرام کیٹگری میں نعمان نے جیتا ہے، اس طرح ان گیمزمیں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈل کی تعداد 8 ہوگئی ہے، 12 سلور اور 15 برانز میڈل بھی پاکستانی اتھلیٹس اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -