جویریہ خان کا انگلینڈ کیخلاف سیریز میں رنز بنانے کا تسلسل برقرار رکھنے کا عزم 

        جویریہ خان کا انگلینڈ کیخلاف سیریز میں رنز بنانے کا تسلسل برقرار ...

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سینئر کرکٹر جویریہ خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان  آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچز کا آغاز9 دسمبر سے ہوگا۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اور نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھنے  والی جویریہ خان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی اہم رکن ہیں۔ وہ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 2 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بناچکی ہیں۔ ٹاپ آرڈر بیٹرملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شیڈول سیریز میں بھی طویل اننگز کھیلنے کی خواہشمند ہیں۔۔ جویریہ خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین سالوں میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں واضح نکھار آیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ہر بدلتے روز کے ساتھ قومی ویمنز کرکٹرز کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہتری آرہی ہے۔ جویریہ خان نے کہا کہ انگلینڈ کا شمار ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہیلہٰذا قومی ویمنز ٹیم سیریز کے دوران کسی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جیت کے حصول کے لیے ہمیں کھیل کے  تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔جویریہ خان کا کہنا ہیکہ یہ اعصاب کی جنگ ہوگی اور ہمیں سیریز کے دوران اپنے اعصاب پر کنٹرول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کھیل کیدوران اکثر اوقات ٹیمیں نہ تجربہ کاری اوردباؤ برداشت نہ کرنے کے باعث کامیابی حاصل نہیں کرسکتیں۔قومی خاتون کرکٹر نے کہا کہ گذشتہ سیریز میں پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے کھلاڑیوں کے  اعتماد میں اضافہ ہوا۔

 ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم میں بطور سینئر کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں اور وہ اس کردار کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔جویریہ خان نے  کہا کہ ان کا ہدف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرنا ہے تاکہ وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔  انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قومی خواتین ٹیم کو ان کی اسپورٹ کی ضرورت ہے۔ جویریہ خان نے کہا کہ ٹیم کو اس مقام پر پہنچنے میں بہت وقت لگا ہے اور انہیں مزید بہتری کے لیے فینز کی اسپورٹ کی ضرورت ہے۔ تینوں ایک روزہ میچز پی سی بی  کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔ اسکواڈ میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء،جویریہ خان،کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار،، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔ٹیم آفیشلز میں عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)،سید اقبال امام(ہیڈ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (اینالسٹ)، ساجدہ فجر (فزیوتھراپسٹ)اور احسن افتخار ناگی میڈیا منیجر۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -