لاہور پریس کلب میں سنوکرمقابلے،”پاکستان“کے کاشف سیمی فائنل میں 

 لاہور پریس کلب میں سنوکرمقابلے،”پاکستان“کے کاشف سیمی فائنل میں 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پریس کلب کے زیرا ہتمام جاری میڈیا سنوکر ٹورنامنٹ اپنے اختتامی راؤنڈ میں داخل ہو گیا،کواٹر فائل راؤنڈ میں روزنامہ پاکستان کے کاشف ہاشمی نے اپنے مخالف کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،تفصیلات کے مطابق میڈیا سنوکر ٹورنامنٹ میں مختلف نیوز چینلز اور اخبارات کے 266کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،ناک آؤٹ بنیادوں پر شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں اب تک کئی حیران کن اپ سیٹ بھی سامنے آئے،ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل راؤنڈ آج شروع ہو گا،چیئرمین سپورٹس کمیٹی رانا طاہر، ندیم اعجاز، رانا عمران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کی محنت لگن سے یہ ٹورنامنٹ اب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -