انڈسٹری کی بہتری کیلئے شوبز سے وابستہ لوگوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا،اداکارہ
لاہور(فلم رپورٹر) اس میں شک نہیں کہ ہماری شوبز انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے مگرشوبز انڈسٹری کی مزید بہتری کیلئے ہم سب لوگوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار اداکارہ و پرفارمر ندا چوہدری نے ”پاکستان“سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ”ڈولی ڈارلنگ“میں میری نئی ڈانس آئٹم بہت پسند کی جا رہی ہے۔ندا چوہدری نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں کچھ نیا اور منفرد کرکے دکھاؤں۔ شوبز انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کیلئے سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سب ایک ہو کر چلے تو پوریا دنیا میں پاکستان شوبز انڈسٹری نمبر ون پوزیشن پہ ہوگی۔