کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا

      کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا

  

لاہور (فلم رپورٹر) کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر پر لائیو کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا تاہم وہ اس کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔عاصم اظہر آج کل لائیو کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں، ایک کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر جب سٹیج پر گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا جس سے وہ محفوظ تو رہے تاہم وہاں موجود مداحوں نے واقعے کی ویڈیو بناڈالی۔ عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ عاصم کے مداحوں کی جانب سے ناراضگی اور غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔ عاصم اظہر کے مداح کا کہنا تھا کہ ہمیں فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے خاص طور پر جب وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں۔

مزید :

کلچر -