ہمیشہ سے گلوکار بننا چاہتاتھا، فلک شبیر

    ہمیشہ سے گلوکار بننا چاہتاتھا، فلک شبیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار فلک شبیر نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے گلوکار بننا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو لگتا تھا کہ وہ گلوکار نہیں بن سکتے لیکن جن انہوں نے گانا شروع کیا تو ان کے والد ان کی آواز سے کافی متاثر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گلوکاروں میں انہیں سجاد علی بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ پاکستانی موسیقی کو پوری دینا میں سنا جاتا ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ آج کل کے گانوں میں نامور برانڈز کا نام لینا ٹرینڈ ہے جسے لوگ سننا پسند کرتے ہیں اور اسی لئے ان کا استعمال اپنے گانوں میں کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اردو گانو ں کی نسبت پنجابی گانوں پر گاتے ہوئے زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -