ویٹرنری یونیورسٹی میں ریٹا ئرڈ ملا زمین کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے تقریب 

  ویٹرنری یونیورسٹی میں ریٹا ئرڈ ملا زمین کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے ...

  

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روزنا ن ٹیچنگ سٹا ف ایسو سی ایشن کے ممبران نے گریڈ 1 سے گریڈ 17 کے ریٹا ئرڈ ملا زمین کو خراج تحسین پیش کر نے کے حوالے سے پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف،نا ن ٹیچنگ سٹا ف ایسو سی ایشن کے صد ر محمد عارف، قا ضی محمد اکرم، محمد اسلم صدیقی کے علا وہ ملک بھر سے ویٹرنری یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے ریٹا ئرڈ ہو ئے ملا زمین کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

 اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈا کٹر مسعود ربا نی نے تمام ریٹا ئرڈ ملازمین کی کا وشو ں کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ کا لج آف ویٹر نری سائنس سے یونیورسٹی کا در جہ ملنا اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی رینکنگ میں پاکستان کی دس بہترین جامعات کی فہرست میں نما یا ں پوزیشن حا صل کر نا جیسی کامیابیا ں انہی ملا زمین کی اپنی اپنی فیلڈمیں ادا کی گئی سروسز اور اجتما عی انتھک کا وشو ں کی مر ہون منت ہے نیز ریٹارڈ ملا زمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے دعوت کا انعقاد کروانے پر نا ن ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کی تعریف بھی کی۔

محمد عارف نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کی تر قی در حقیقت انہی ملا زمین کی اجتما ئی کا وشو ں کی بدولت ہے۔

مزید :

کامرس -