مائع پٹرولیم گیس کی درآمد میں اکتوبر کے دوران 40.08 فیصد اضافہ

مائع پٹرولیم گیس کی درآمد میں اکتوبر کے دوران 40.08 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد(یواین پی) اکتوبر 2019ء کے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمد میں 40.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 26.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2019ء کے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم 18.9 ملین ڈالر رہا تھا۔

ا

س طرح ستمبر 2019ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران مائع پٹرولیم گیس کی ملکی درآمدات میں 7.6 ملین ڈالر یعنی 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

مزید :

کامرس -