صنعتوں کا قیام‘روزگارکی فراہمی میں پی آئی ایس ڈی ایم کمپنیکااہم کردار

  صنعتوں کا قیام‘روزگارکی فراہمی میں پی آئی ایس ڈی ایم کمپنیکااہم کردار

  

لاہور(پ ر)صنعتوں کے قیام سے روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمہ کیلئے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور جنوبی پنجاب میں جو دو سپیشل اکنامک زونز قائم کئے جا رہے ہیں ان کے قیام سے لگ بھگ پچاس ہزار افراد کو براہ راست اور تین سے چار لاکھ افراد کو باالواسطہ روزگار حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں رحیم یار خان اور وہاڑی کی انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دیا ہے۔یہ بات پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین نبیل ہاشمی نے گزشتہ روز ملتان میں ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے نئے ایڈمینسٹریشن بلاک، وے برج، ایمپلائیز کیلئے جاگنگ ٹریک اور ورکرز کیلئے سپیڈو بس کے ٹرمینل کی چار افتتاحی تقریبات میں میڈیا سے گفتگو اور صنعتکاروں سے خطاب میں کہی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صوبہ پنجاب باالخصوص جنوبی پنجاب میں صنعتکاری کے پھیلاؤ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کا عزم ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی پذیر علاقوں کے ہم پلہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں اور فیکٹریاں لگانے والوں کو دس سال کیلئے انکم ٹیکس اور درآمدی مشینری پر کسٹم سے چھوٹ کی رعایت دی گئی ہے جس کا مقصد صنعتکاری کے عمل میں تیزی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم ہوئی ہے جو معیشت میں بہتری کا واضح سگنل ہے۔

مزید :

کامرس -