پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں 3ماہ کے دوران 16 فیصد کمی

پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں 3ماہ کے دوران 16 فیصد کمی

  

اسلام آباد(یواین پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 16 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر2019ء کے دوران پی ایس او کا بعد از ٹیکس منافع 3528 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ء کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل کو 4181 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں 653 ملین روپے یعنی 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کے خالص نفع میں کمی کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 10.69 روپے کے مقابلہ میں 9.02 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔

مزید :

کامرس -