خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تفہیم یادداشت دستخط کرنے کی تقریب

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تفہیم یادداشت دستخط کرنے کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان مائیکروانویسٹمنٹ کمپنی (PMIC)،گھرپر ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اورسی ایس سی ایمپاورمنٹ انکلوژن پروگرام (CEIP)نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تفہیم یادداشت دستخط کئے۔ تقریب میں سی ای اوپاکستان مائیکروانویسٹمنٹ کمپنی،یاسر اشفاق، سی ای اوگھرپر ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ شمیلا اسماعیل اور سی ای اوسی ایس سی ایمپاورمنٹ انکلوژن پروگرام شائستہ جان نے شرکت کی۔صرف پنجاب میں افرادی قوت 36.3فیصد ہے۔پاکستان مائیکروانویسٹمنٹ کمپنی،سی ایس سی ایمپاورمنٹ انکلوژن پروگرام اورگھرپر ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی مشترکہ کوششوں کا مقصد 1500 خواتین کو ایک سال میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے ذریعہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔سی ای اوگھرپر ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ شمیلا اسماعیل نے بتایا کہ خواتین کی آمدنی میں 600% اضافہ کرکے انہیں بااختیار بنانا اور صرف لاہور میں 1500 خواتین کو باہنر بنا کر افرادی قوت میں اضافہ ہوگا۔ سی ای اوپاکستان مائیکروانویسٹمنٹ کمپنی یاسر اشفاق نے کہا کہ متوقع اقتصادی قوت اور خواتین کو بااختیار بنا کر80فیصد خواتین کو اس کے تمام کاموں میں برابری کا درجہ حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ادارے باہم مربوط ہوکر خواتین کوبااختیار اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔سی ای اوسی ایس سی ایمپاورمنٹ انکلوژن پروگرام (CEIP) شائستہ جان نے خواتین کو باہنر بنا کر افرادی قوت میں اضافہ کے عزم کا اظہار کیا۔
اس اشتراک سے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں دور کرکے خواتین کی مالی مشکلات دور کی جائیں گی اور اسے پنجاب لیبر فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید :

کامرس -