ایف پی سی سی آئی کا تجارتی وفدعبدالرؤف مختارکی قیادت میں برطانیہ روانہ

ایف پی سی سی آئی کا تجارتی وفدعبدالرؤف مختارکی قیادت میں برطانیہ روانہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کا تجارتی وفد ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختارکی قیادت میں سات روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگیا۔روانگی سے قبل ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے بتایاکہ تجارتی وفد کا دورہ برطانیہ ممبران کے لیے اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور پاکستانی پروڈکٹز کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مددگار ثابت ہو گا۔وفد پاکستان ہائی کمیشن اور پاک۔برطانیہ بزنس کونسل کی طرف سے منعقدہ یوکے پاکستان بزنس سمینار میں بھی شرکت کرئے گا،یوکے۔پاک چیمبر آف کامرس اورآکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ دورے کے موقع پر وفد کے ممبران کی برطانیہ کے کاروباری افراد کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگ ہو گئی،برطانیہ کے صنعت و تجارت کے چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری،سیاحت کے فروغ اور جوائنٹ وینچرکے حوالے سے ملاقاتیں کی جائے گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تجارتی وفود کے تبادلے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید :

کامرس -