معاشی اشاروں میں مثبت رجحانات کا اعتراف حوصلہ افزا‘ اپٹپما

معاشی اشاروں میں مثبت رجحانات کا اعتراف حوصلہ افزا‘ اپٹپما

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ) عالمی اداروں کی جانب سے موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث معاشی اشاروں میں مثبت رجحانات کا اعتراف حوصلہ افزاہے جس کے اثرات اور فوائد بہت جلد عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کے چیئرمین انجینئر حافظ احتشام جاوید نے اپنے ایک بیان کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا موڈیز کی جانب سے اپنی حا لیہ ریٹنگ میں پاکستانی معیشت کو منفی کے درجے سے نکل کر مثبت میں تبد یلی کے اعتراف کو معا شی استحکام کا بڑا ثبوت گردانتے ہوئے اسے ایک انقلابی پیش رفت قرار دیاہے۔ دوسری جانب بلوم برگ کی جانب سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو دنیا بھر کی نمبرون مارکیٹس میں شمار کیاجانا اپنی جگہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارے میں 35 فیصد کی کمی اور اکتوبر 2019؁ء میں کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ سرپلس میں چلے جانا اس سے موجودہ معاشی ٹیم کی کارکردگی واضح ہو رہی ہے جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک، ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف جیسے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان میں معاشی بہتری کا اعراف کر چکے ہیں۔

انجینئر حافظ احتشام جاوید نے کہا برآمدات کنندگان کو خصوصی پیکج اور سبسڈ ی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہماری برآمدات کا گراف مسلسل اوپر جارہا ہے اور اُمیدکی جاسکتی ہے کہ موجودہ مالی سال کیلئے برآمدات کا مقرر کردہ ہدف آسانی سے حاصل کر لیا جائے گا۔

جہا ں تک ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے تو موجودہ حکومت سابقہ ادوار کی منظور شدہ سکیموں کو تیزی سے ساتھ مکمل کر رہی ہے تا کہ ان کی تکمیل کے بعد ہی نئے منصوبے تجویز اور تیار کئے جاسکیں۔ بلا شبہ یہ ایک بہترین قدم ہے جسے بہترین حکمت عملی قرار دیا جاسکتا ہے

مزید :

کامرس -