موڈیز ریٹنگ معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کی واضح دلیل: سینیٹر مرزا آفریدی

موڈیز ریٹنگ معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کی واضح دلیل: سینیٹر مرزا آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(کامرس ڈیسک) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت اینڈ ٹیکسٹائل سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ ملکی معیشت اپنی صحیح سمت میں چلنا شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں موڈیز کی حالیہ ریٹنگ اس بات کی واضح دلیل ہے‘ بہت جلد عوام اور اس ملک کی انڈسٹری روپے کی قدر میں بہتری بھی دیکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹیوں کے سابق چیئرمین میاں عثمان ذوالفقار اور احمد جواد کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے وفد سے کی۔ مرزا آفریدی نے کہا کہ ملک کی معیشت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ اور آئندہ ہونے والے ایف پی سی سی آئی انتخابات بہت اہم ہیں‘ اس وقت فیڈریشن چیمبر کو آگے آنا ہو گا‘ معیشت کے ایک پارٹنر کے طور پر اور ہم ان انتخابات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں‘ ابھی تک ایس ایم منیر کی خدمات اس ادارے میں نظر آ رہی ہیں جن کا ہمیں ادراک ہے۔ اور یہ ایک لحاظ سے اچھا ہے کہ جمہوری روایات کو مدِنظررکھتے ہوئے ایف پی سی سی آئی میں تبدیلی آتی انتخابات کے ذریعے۔ اس موقع پر احمد جواد نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ملکی برآمدات کے لیے زرعی مصنوعات کو فروغ دینے میں وزارت تجارت کے ساتھ ایک ورکنگ تیار کرے جس کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔ میاں عثمان ذوالفقار نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبے کو ایک جامع ریلیف پلان دینا چاہیے۔ اور اس ملک میں کپاس کی پیداوار کو بھی  بڑھایا جائے تاکہ ہمیں بیرونی ممالک سے کپاس برآمد نہ کرنی پڑے۔ 

مزید :

کامرس -