آبی ذخائر 

  آبی ذخائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد22700 کیوسک اور اخراج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9200 کیوسک اور اخراج9200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد16600 کیوسک اور اخراج32000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11600 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1483.77 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.674 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1184.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.395 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ ہے۔#/s#

مزید :

کامرس -