وزیراعلٰی پنجاب کا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلٰی پنجاب کا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نا جائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں،ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کی جگہ جیل ہے،ان سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ نے صوبائی پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ ناجائز منافع کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے صارف کی جیب پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کریں اور اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید تنویر سہیل شاہ کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی، وفد نے وزیراعلیٰ کو مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں خودوکیل ہوں اوروکلاء کے مسائل بخوبی جانتا ہوں۔پنجاب کی بار ایسوسی ایشنزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارنے شوگرملوں کی جانب سے گنے کی کرشنگ بند کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری خوراک اورکین کمشنرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ شوگر ملوں کو فی الفورکرشنگ شروع کرنے کا پابندبنایاجائے کیونکہ سیزن کے آغاز پرملوں کی جانب سے گنے کی کرشنگ بند کرنے کا کوئی جواز نہیں۔مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں وکیل سجاد حسین کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مقتول وکیل کے غمزدہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -