نیب وائٹ کالر کرائمز مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم: جسٹس (ر) جاوید اقبال 

  نیب وائٹ کالر کرائمز مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم: جسٹس (ر) ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے نیب قومی انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی کے ذریعے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے،بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول، قومی خزانہ میں جمع کر ا نے کیلئے بدعنوان عناصر، اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا ا ظہا ر انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب آپریشن اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صد ارت کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا نیب وائٹ کالر کرائمز کو ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچا نے کیلئے پرعزم ہے۔ نیب کو گذشتہ 25 ماہ کے دوران 54 ہزار 344 شکایات موصول ہوئی ہیں، نیب نے اس دوران متعلقہ احتساب عدالتو ں میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس دائر کئے، 73 ارب رو پے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے جو شاندار کامیابی ہے، نیب واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے لیکر اب تک 340 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرا ئے ہیں۔ نیب نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1270 ریفرنس دائر کئے ہیں جن کی مالیت تقریباً 910 ارب روپے بنتی ہے۔ اس سے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ احتسا ب عدالتوں میں بدعنوانی کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے نیب کے پراسیکیوٹر کو بھی ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مکمل تیاری کیساتھ مقدمات کی پیروی کریں۔ نیب واحد ادارہ ہے جس نے وائٹ کالر مقدمات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کے علاوہ نیب راولپنڈی میں جد ید فرانزک لیبا رٹری قائم کی ہے جس سے انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق نمٹانے میں مدد ملی ہے۔ نیب نے بدعنوانی کو کینسر سمجھتے ہوئے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی اختیار کی ہے۔ نیب نے 2018ء کے اس عرصہ کے مقابلہ میں  2019 ء میں دگنا شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز کو نمٹایا ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے 25 ماہ کے دوران نیب کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو محنت اور جدوجہد سے قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے تمام بیوروز کے ڈائر یکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز قانون کے مطابق نمٹائیں۔

جاوید اقبال

مزید :

صفحہ اول -