ڈاکٹروں نے تشددپر معافی مانگ لی،وکلاء کا خیر مقدم،ہڑتالیں ختم
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈاکٹرزنے وکلا سے معافی مانگ لی،گرینڈہیلتھ الائنس کے رہنماؤں نے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیاہے۔ ینگ ڈاکٹرز کے رہنماؤں ڈاکٹر عرفان،ڈاکٹر کھرل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی دل آزاری پر ہم ان سے معافی مانگتے ہیں۔ وکلا اور ڈاکٹرز کو افہام وتفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہئے،،وکلا ء کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت بند ہو یا ہسپتال مشکلات عوام کو ہوتی ہے۔ پنجاب بھر کے ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کی معافی کو خوش آئند قرار دے دیا، سیکرٹری لاہور بار کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی جنگ نہیں ہے، دونوں ادارے قوم کی خدمت کرتے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز اور وکلا کی لڑائی مریضوں کے لئے وبال جان بن گئی تھی۔ینگ ڈاکٹرز اور عملہ نے پی آئی سی کی اوپی ڈی مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔دور دراز علاقوں سے آئے مریض طبی سہولیات نا ملنے پر شدید مشکلات کا شکار رہے۔
ڈاکٹر معافی