سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی سفارشات منظور

 سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی سفارشات منظور

  

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے سموگ کے خاتمے سے متعلق پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کر لیں۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق سفارشات وزیر اعلی پنجاب عثما ن بزدار کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھیں۔ان سفارشات میں کہا گیا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے لاہور میں 60ہزار کنال پر جنگلات لگائے جائیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی 250بسیں ہائیبرڈ یا الیکٹرک انجن پر منتقل کی جائیں گی۔سفارشات کے مطابق صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے نئی خریدی جانے والی بسیں بھی ہائبرڈ، سی این جی یا الیکٹرک کے ذریعے ہی چلیں گی اور صرف پٹرول اور ڈیزل پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی عائد ہو گی۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سٹیل رولنگ انڈسٹریز اور اینٹوں کے بھٹوں کو آئندہ دسمبر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔

 سفارشات/ منظور

مزید :

صفحہ اول -