اتفاق رائے قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری

    اتفاق رائے قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیرالعظیم نے کہا ہے اتفاق رائے قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت چاہے تو اتفاق را ئے ہو سکتا ہے لیکن اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اس کو لانیوالے اس کا یہ مسئلہ بھی حل کردیں گے تو یہ اچھی بات نہیں۔ایشو آف دی ڈے میں ا ظہا ر خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت اپوزیشن کو کچھ سمجھے تواس سے بات کرے، حکومت تو اپوزیشن کو کچھ سمجھتی ہی نہیں،ہو سکتا ہے حکو مت کو لانیوالوں نے ان کو یہ بھی گارنٹی دے رکھی ہو کہ وہ اس کا یہ مسئلہ بھی حل کردیں گے اگر ہم سے حکومت یا اپوزیشن پوچھے گی تو پھر ہم بھی مشاورت سے اپنے نام دیدیں گے۔

امیر العظیم

مزید :

صفحہ اول -