معاملہ بات چیت سے حل ہوگا،حکومت تیار نہیں

معاملہ بات چیت سے حل ہوگا،حکومت تیار نہیں

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری محمد اسلم گل نے کہا ہے جب ایک وزیراعظم کو منتخب کرنے کی بجائے اپوزیشن پر مسلط کردیا جائیگا تو پھر وہ کیسے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گا، الیکشن کمشنر اورکچھ ارکان کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن حکومت نے روایتی سستی و غیر جمہوری طرز عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اپوزیشن سے اتفاق رائے تو دور، بات چیت کا سلسلہ بھی شروع نہیں کیا۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جب سے یہ سلیکٹڈ حکومت وجود میں آئی ہے تب سے ہی یہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر نہیں چل رہی ہے جو جمہوریت کیلئے ایک بڑی بد قسمتی کی بات ہے حکومت بات چیت کاآغاز کریگی تو تب ہی اتفاق رائے ہو گا۔

اسلم گل

مزید :

صفحہ اول -