حکومتی ہٹ دھرمی سے ہر معاملہ التواء کا شکار
اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے آپ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر حکومت اپوزیشن اتفاق رائے کی بات کررہے ہیں میں آپ سے یہ جاننا چاہتا ہوں وہ کونسا ایسا قومی ایشو ہے جس پر ابھی تک حکومت نے اپوزیشن سے مشاورت کرنا مناسب سمجھا ہے، حکو مت نے تو اپوزیشن سے بات چیت کرنا تو دور پارلیمنٹ کو بھی کسی ایشو پر اعتماد میں لینا مناسب نہیں سمجھا۔ایشو آف دی ڈے میں بات کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت کا غیر جمہوری رویہ ہی ملکی معاملات کو افہام و تفہیم کیساتھ آگے بڑھانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو پھر یہ آئینی منصب بھی اسی طرح سے التواء کا شکار رہے گا۔
غلام بلور