اپوزیشن کے مجوزہ ناموں پر اتفاق حکومتی فرض

اپوزیشن کے مجوزہ ناموں پر اتفاق حکومتی فرض

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مشاورت سے چیف الیکشن کمشنر اور اس کے ارکان کے نام حکومت کو تجویز کردئیے ہیں اب یہ حکومت کا فرض بنتا ہے وہ اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر فوری اتفاق رائے کرکے ان کا نوٹیفکیشن بھی کر دے تاکہ یہ آئینی کام بھی اپنے مقررہ وقت پر پورا ہو سکے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا شہباز شریف نے سوچ بچار کرنے کے بعد ہی نام حکومت کو بھجوائے ہیں لیکن حکومت کی خصوصی مشیر اطلاعات اس ایشو پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آرہی ہیں۔

راجہ ظفر الحق

مزید :

صفحہ اول -