رفاہ کالج آف وٹیرنری سائنسز لاہور میں ڈی وی ایم کے طلبہ و طالبات کا اورنٹیشن سیشن

رفاہ کالج آف وٹیرنری سائنسز لاہور میں ڈی وی ایم کے طلبہ و طالبات کا اورنٹیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رفاہ کالج آف وٹیرنری سائنسز لاہور میں ڈی وی ایم طلبہ و طالبات کی اورنٹیشن تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد تھے۔ اس سیشن میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے یہاں کے طلبہ و طالبات کے علاوہ ان کے والدین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ لاہور میں بلکہ پنجاب میں یہ واحد وٹرنیری سائنسز کالج ہے جو کہ پاکستان میں ایسوسی ایشن آف امریکن وٹرنیری کالجز کا ممبر ہے۔ 2012ء میں اس کی بنیاد رکھی گئی۔ ڈاکٹر ارشد دنیا کے مشہور وٹرنیرین ہیں،جو کئی ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی اہمیت و افادیت میں اضافہ دن بدن ہوتا جا رہا ہے۔ دودھ، گوشت، انڈوں کی طلب بڑھی ہے۔ یہ کالج لاہور میں ڈی وی ایم کے طلبہ کو پڑھائی کے علاوہ دیگر وٹرنیری کی سہولیات کے علاوہ جدید لیب سے آراستہ کالج ہے۔ بیرون ممالک سے یہاں جانور لا کر رکھے ہوئے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کو پریکٹیکل کے حوالہ سے جدید جانوروں کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت ولید اور نعمان نے حاصل کی۔سٹیج سیکرٹری نے آغاز میں وٹرنیری کالج کا مکمل تعارف کروایا اور اس میں مہیا کردہ تمام لائیو سٹاک اور وٹرنیری کی سہولیات کی نشاندہی کی پرنسپل ڈاکٹر ممتاز نے طلبہ و طالبات سے خطا ب کے دوران کہا کہ یہاں 21 سینئر پروفیسر ہیں جو کہ دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھے ہوئے ہیں اور وہاں پڑھاتے بھی رہے ہیں، جبکہ 86 فیکلٹی ممبران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رفاہ یونیورسٹی کالج کی مقبولیت کے سبب گورنمنٹ نے ہم سے وٹرنیری فیلڈ میں فوائد حاصل کرنے کیلئے پولٹری،ڈیری اور لائیوسٹاک میں معاہدے کئے ہوئے ہیں۔ رفاہ کالج آف وٹرنیری سائنسز لاہور شعبہ کے ڈین ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی بہت اہم مسئلہ ہے۔ اب کھانے پینے کی عادات تبدیل ہو گئیں ہیں پاکستانی عوام اب سادہ غذا کی بجائے گوشت انڈے کھاتے ہیں، جس سے لائیو سٹاک کی پیداوار کو بڑھانا ہوگا کیونکہ 2050ء میں پاکستان کی آبادی 37 کروڑ ہو جائے گی۔ لوگوں نے روٹی اور دیگر سادہ اشیاء کا استعمال بہت کم کر دیا ہے 80 فیصد آبادی دیہاتوں کے اندر لائیو سٹاک کے ساتھ وابستہ ہے پاکستان عوام امریکہ، نیدر لینڈ کی نسبت پروٹین آدھی بھی نہیں لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی نے افتتاحی سیشن کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جو قومیں وقت کی قدر نہیں کرتی ہیں آگے نہیں جاتی ہیں فزیکل بلڈنگ کے علاوہ تعلیمی اداروں میں اچھی ٹیم کا بہت کردار ہوتا ہے۔ اچھے ادارے اچھی ٹیموں سے بنتے ہیں یہی نظریہ اس یونیورسٹی میں ہے جب تک نظم و ضبط نہیں ہو گا آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں فزیکل فٹنس کے لئے وٹرینری تعلیم سے خوف پر قابو پا کر اچھا ذہن پیدا کیا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد نے اس اورنٹیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تعلیم میں نقائص اور تعلیم خراب ہو گئی تعلیم کو گورنمنٹ نے نہیں،بلکہ ہم نے خراب کیا ہے۔ حکومتی وٹرینری اداروں کو سالانہ گرانٹ 2 ارب ملتی ہے، جس سے سرکاری وٹرینری ادارے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وٹرینری ایجوکیشن کو چلانا آسان کام نہیں،بلکہ یہ ایک عبادت ہے پاکستان لائیو سٹاک کے وسائل کے حوالہ سے بہت امیر ملک ہے وسائل اور زراعت میں بہتری لا کر ملک کی غذائی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں ڈیری اور پولٹری کو ابھی ترقی دینے کی ضرورت ہے اس جیسا ملک دنیا بھر میں نہیں ہے اور پاکستانی قوم بہت اچھی قوم ہے۔ تقریب کے آخر میں طلبہ کو گروپس میں تقسیم کر کے رفاہ کالج آف وٹرینری سائنز لاہور کی لیبارٹری اور دیگر مہیا شدہ سہولیات کا دورہ بھی کروایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی طلبہ کے ساتھ والدین بھی موجود تھے ان گروپس کو ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر محمود، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر واصف،ڈاکٹر علوی اور دیگر ڈاکٹرز نے لیڈ کیا اور رہنمائی میسر کی۔ اس طرح یہ اورنٹیشن تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 2 -