اپوزیشن تفصیلی فیصلہ آنے پر آرمی چیف توسیع معاملہ پر مشاورت کریگی،ایاز صادق

اپوزیشن تفصیلی فیصلہ آنے پر آرمی چیف توسیع معاملہ پر مشاورت کریگی،ایاز صادق

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق گفتگو کی گئی۔ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن)کے رہنما ایاز صادق نے میڈیا کو بتایاکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا،تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں مشاورت کرینگی۔ انہوں نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد معاملہ آل پارٹیز کانفرنس میں بھی جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا تو سپریم کورٹ سے پٹیشن واپس لے لیں گے۔

ایاز صادق

مزید :

صفحہ اول -