سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر میں  دو سال کمی کرنے کا فیصلہ

سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر میں  دو سال کمی کرنے کا فیصلہ

  

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک حکومت نے سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر میں دو سال کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر میں 2سال کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے امتحان کیلئے عمر کی حد میں 4 سال کمی کی تجویز تیار کی گئی ہے، سرکاری ملازمین کیلئے عمرکی حد 32 سال سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس کا نام تبدیل کر کے سینٹرل سروسز آف پاکستان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سائنس اور سوشل سائنس امیدواروں میں نمبروں کا فرق ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرسنٹائل سکور متعارف کرانے کی تجویز آئی ہے، پسماندہ علاقوں کے امیدواروں کیلئے امتحان میں سپیشل کوٹہ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، سپیشل کوٹہ صرف ڈومیسائل کے بجائے تعلیمی بیک گراؤنڈ پر مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

سی ایس ایس

مزید :

صفحہ اول -