شریف فیملی نے ایک دھیلے نہیں اربوں کی کرپشن کی،اسلم اقبال

شریف فیملی نے ایک دھیلے نہیں اربوں کی کرپشن کی،اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر،فلم رپورٹر) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سو ارب روپے کے میٹرو ٹرین کے منصوبے کی ضرورت نہیں تھی۔ پیسے بچا کر سکولز، فلٹریشن پلانٹس اور ہسپتال پر خرچ کر لیتے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا گلبرگ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شریف خاندان نے ایسا کوئی ہسپتال نہیں بنایا جہاں وہ اپنا علاج کروا سکیں۔ اگر ان کے خاندان میں سے کوئی بیمار ہو جائے تو میٹرو میں بٹھا کر گھمائیں پھر پوچھیں کیا حال ہے۔انہوں نے کہ شریف فیملی نے ایک دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے۔ فرشتے کوئی نہیں، جنہوں نے گاجریں کھائیں درد انہی کے پیٹ میں ہو ا جس نے کرپشن کی اور قوم کا پیسہ لوٹا اس کے ساتھ چور اور ڈاکو والا سلوک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے 40سال تک اس ملک پر حکومت کی ہے انہیں حساب بھی دینا ہو گا۔پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے برسوں کرپشن کی خلاف جدوجہد کی ہے۔جس نے بھی غریب قوم کا پیسہ لوٹا ہے ان کے ساتھ چور اور ڈاکوؤں جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ہماری کسی کے خلاف ذاتی جنگ نہیں بلکہ قوم اور عوام کے مفادات کے لئے مافیاز کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ ٹیڑھی ہیٹ اور لمبے شوز پہن کر لوگوں کو تماشہ دکھانے والے نام نہاد خادم اعلی کے منی لانڈرنگ کے سکینڈل سامنے آرہے ہیں۔ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور پنجاب حکومت صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر یہ حق انہیں دے ر ہی ہے۔واٹر اتھارٹی بنائی جارہی ہے جس کے لئے قانون سازی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گررہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کی قدر کی جائے۔کہا جاتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں تیل نہیں بلکہ پانی پر جنگیں ہو سکتی ہیں اس میں کوئی غلط بات بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین پر ن لیگ کا افتتاح نہیں بلکہ شرارت ہو گی۔ مشرف کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر قانون میں اجازت ہے تو مشرف کا موقف بھی سناجانا چاہیے۔
اسلم اقبال

مزید :

صفحہ اول -