بہ کی شفافیت پر اٹھائے جانے والے  تمام اعتراضات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، حکام سی پیک اتھارٹی

بہ کی شفافیت پر اٹھائے جانے والے  تمام اعتراضات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ...

  

 اسلام آباد(آن لائن)چین پاکستان اقتصادی راہداری)سی پیک(منصوبہ پاکستان کے مستقبل کا ضامن ہے، یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت میں ایک اہم ستون ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ سی پیک منصوبہ کی شفافیت پر اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن اور پاک چین تزویراتی شراکت داری کا اہم ستون ہے۔ چین پاکستان میں 120پراجیکٹس پر کام کررہا ہے جن میں 22 سی پیک پراجیکٹس شامل ہیں، ان پراجیکٹس میں پاکستان کی 75ہزار سے زائد مقامی لوگوں کو روزگارکے مواقع میسر آئے ہیں اور 2030 تک ان کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ 

حکام سی پیک اتھارٹی

مزید :

صفحہ اول -