(ن) کا پارلیمانی وفد نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج لندن روانہ ہو گا 

(ن) کا پارلیمانی وفد نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج لندن روانہ ہو گا 

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی وفد(آج) جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گا،وفد نواز شریف کی عیادت اور انہیں حکومت سے ہونے والے بلاواسطہ رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دے گا۔ آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی وفدسابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے (آج) جمعرات کو لندن روانہ ہو گا۔وفد میں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال،سردار ایاز صادق اور رانا تنویرشامل ہیں۔لندن پہنچ کر وفد  سابق وزیرقاعظم میاں محمد نواز شریف کی عیادت اور انہیں حکومت سے ہونے والے بلاواسطہ رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دے گااور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے میاں نواز شریف سے رائے بھی طلب کرے گا، وفد واپسی پر   حکومت کو آگاہ کرے گا۔ 

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -