ٹانک،تنخواہوں کی بندش کیخلاف ٹی ایم اے ملازمین کا کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ

ٹانک،تنخواہوں کی بندش کیخلاف ٹی ایم اے ملازمین کا کشمیر چوک پر احتجاجی ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)تنخواہوں کی بند ش کے خلاف ٹی ایم اے ملازمین کا کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہر ہ صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی ماہ نومبر کی تنخواہ کی عدم ادائیگی پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سینکڑوں ملازمین نے بد ھ کے روز مختلف سیاسی جماعتوں جن میں جمعیت علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوں کیساتھ ملکر کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہر ین کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت انکی تنخواہوں کی ادائیگی کو فوری یقینی بنائے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی جگہ انکے بچوں کو بھرتی کیا جائے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے مطابق منگل کے روز ٹی ایم اے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے جبکہ ماہ نومبر کی تنخواہ صوبائی حکومت کی جانب سے ریلیز میں تاخیر کے باعث تاحال ادا نہیں کی گئی واضح رہے کہ سابقہ تحصیل حکومت نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کروڑوں روپے کے سالانہ فنڈز کے باوجود ٹی ایم اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی نہیں بنائی اور نہ ہی ٹی ایم اے کو خود کفیل بنانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے جس کے باعث ٹی ایم اے ٹانک شدید مالی بحران سے دوچارہے۔

مزید :

صفحہ اول -