مستحقین زکوٰۃ کے نام پر من پسند افراد کو گزارا الاؤنس دیئے جانے کا انکشاف

مستحقین زکوٰۃ کے نام پر من پسند افراد کو گزارا الاؤنس دیئے جانے کا انکشاف

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکواۃ و عشر میں مستحقین زکواۃ کے نام پر من پسندافراد کو گزارہ الاونس دئیے جانے کا انکشاف ہواہے۔کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں صدر مفتی محمد قاسم فخری کی صدارت میں منعقد ہوا۔دوران اجلاس یہ انکشاف بھی ہوا کہ مستحقین زکواۃ کے نام پر من پسندافراد کو گزارہ الاونس دیا جارہا ہے جبکہ سرکاری ملازم،سیاسی پس منظر کے حامل افراد زکو کمیٹیوں کے چیئرمین بنادئیے گئے ہیں۔کمیٹی کے سربراہ مفتی قاسم فخری نے محکمہ زکوۃ میں انتظامی ومالی بے ضابطگیوں پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لوکل زکو اۃکمیٹیوں کے چیئرمینز ان عہدوں پر رہنے کے اہل ہی نہیں ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکواۃ افسر نے کہا کہ مٹیاری میں گزارہ الاونس لینے والے افراد دیکھنے سے ہی مستحق لگتے ہیں،جس پر مفتی قاسم فخری نے کہا کہ زکوۃ کی تقسیم،مستحقین کا تعین دیکھنے سے نہیں شرعی اصولوں پر ہوتاہے۔ضلع جنوبی میں لوکل زکو کمیٹیوں کے چیئرمین سرکاری ملازم ہیں۔50فیصد مستحقین زکو جعلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زکو ۃکمیٹیوں کے انتخاب کے لئے مساجد میں اعلان کیوں نہیں کرایاجاتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -