ہم جیلوں سے گھبرانے والے  لوگ نہیں، شہلا رضا 

ہم جیلوں سے گھبرانے والے  لوگ نہیں، شہلا رضا 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمااور صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہمیں آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا، ڈاکٹرز ہم سے ان کی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کرتے تھے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے۔اس سے قبل ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں کہ طبیعت زیادہ خراب ہے کیونکہ ڈاکٹرز ہم سے آصف زرداری کی رپورٹس شیئر نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیکل بورڈ میں اپنا ایک ڈاکٹر شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آصفہ بھٹو اور بختاوربھٹو کو آصف زرداری کے ڈاکٹرز نے بلایا تھا، ہم جیلوں سے گھبرانے والے لوگ نہیں، آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے درخواست ضمانت ان کا حق ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت رات کے12بجے فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا اور کس قانون کے تحت رات کے12بجے فریال تالپورکو جیل منتقل کیا گیا؟

مزید :

صفحہ اول -