تخت بھائی،ریسکیو 1122 اور پولیس فورسز میں فرضی مشقیں جاری

تخت بھائی،ریسکیو 1122 اور پولیس فورسز میں فرضی مشقیں جاری

  

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر)خیبرپختوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)کی جانب سے پولیس اور فورسز کے ہمراہ فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کمال شاہ کی زیر نگرانی ریسکیو1122 مردان کے اہلکاروں نے فورسز کے ہمراہ ویمن یونیورسٹی مردان میں فرضی مشقوں کے دوران ریسکیو سہولیات فراہم کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا۔ریسکیو مردان کے ترجمان بلال جلال کے مطابق اس موقع پر ویمن یونیورسٹی مردان کے طالبات کو ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے خصوصی تربیت دی اور بعد میں تربیت حاصل کرنے والی طالبات نے فرضی مشقوں میں حصہ لیکر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کا مظاہرہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کمال شاہ نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت سہولیات دینے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار ہر دم تیار رہتے ہیں۔کمال شاہ نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں پر ماضی میں ایسے حملے ہو چکے ہیں جس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فورسز کے شانہ بشانہ مختلف واقعات میں اپنا کردار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو باحفاظت نکال کر محفوظ مقام تک منتقل کیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں بروقت منتقل کر کے بہت سی قیمتی جانیں بچائیں۔ریسکیو 1122 اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران خدمات فراہم کرتے ہیں اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -