ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کا اسامہ ظفر شہید سیکنڈری سکول کا دورہ

ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کا اسامہ ظفر شہید سیکنڈری سکول کا دورہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے اپنے حلقے کے سکول گورنمنٹ اسامہ ظفر شہید سنیٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2پشاور شہر کا اچانک دورہ کیا دورے کا مقصداپنے حلقے کی اس معیاری درسگاہ کی تعلیمی حالت کو چیک کر نا تھا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل جہانگیر خان اور وائس پرنسپل ممریز خان بھی مو جود تھے۔ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو سکول کے مسائل سے آگاہ کیا گیا اور تحریری طور پر بھی مسائل پیش کر دئیے۔ثمر ہارون بلور نے پرنسپل کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے سکول کی "اپنی کتاب لائبریری "کے لئے اپنی طرف سے کتابیں بھی پر نسپل کو پیش کیں۔یاد رہے کہ اس "اپنی کتاب لائبریری "کا افتتاح بھی ثمر بلور کے ہاتھوں چند دن پہلے ہو ا تھا۔ممبر صوبائی اسمبلی نے مجموعی طور پر سکول کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سکول ہٰذا کے پرنسپل اور تمام اساتذہ کرام کی محنت کی تعریف کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -