خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے جی آر سی ہال پشاور کینٹ میں تقریب کا اہتمام

خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے جی آر سی ہال پشاور کینٹ میں تقریب کا ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے الیون کورہیڈ کوارٹر کی تعاون سے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے جی آر سی ہال پشاور کینٹ میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راحت نسیم تھے جبکہ وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان اجمل وزیر‘ ایف ڈی ڈبلیو او کے مرکزی چیئر مین عرفان اللہ جان اور قبائلی اضلاع کے مشران و خصوصی افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ عرفان اللہ جان نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور خصوصاً بد امنی سے متاثر و پیدائشی خصوصی افراد کے حقوق کیلئے مذکور ہ تنظیم نے سابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمودکی مدد سے کئی مسائل حل کئے، درجنوں متاثر ہ افراد کو مصنوعی پاؤں لگا دئیے گئے ہیں اور ہاتھ لگانے کا عمل بھی جاری ہے، اسکے علاوہ انہیں مفت تعلیم اور صحت سمیت دیگر اقدامات بھی جاری ہیں۔ میجر جنرل راحت نسیم نے خطاب میں کہاکہ تنظیم کی جانب سے یہ اقدام قابل ستائش ہیں، فرنٹیئر کور بھی قبائلی اضلاع کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کریگی اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا کیونکہ یہ معاشرے کے انتہائی قابل توجہ لوگ ہیں۔ ہشام انعام اللہ اوراجمل وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت خصوصی افراد کے تعلیم‘ صحت‘ روزگار اور ان کو درپیش دیگر مسائل میں کمی لانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ قبائلی اضلاع میں دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے علاوہ ان افرادکو سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چیئر مین عرفان اللہ جان نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بطور کور کمانڈر قبائلی اضلاع کے عوام کی وطن کی خاطر قربانیوں کو مدنظر رکھ کر وہاں امن و امان کے مستقبل قیام اور تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی دل لگی کے ساتھ دن رات ایک کرکے خلوص نیت سے کام کیا جس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -