چارسد ہ پریس کلب کے انتخابات 31دسمبر کو منعقد ہو نگے، الیکشن کمیٹی تشکیل

چارسد ہ پریس کلب کے انتخابات 31دسمبر کو منعقد ہو نگے، الیکشن کمیٹی تشکیل

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسد ہ پریس کلب کے انتخابات 31دسمبر کو منعقد ہو نگے۔ الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ پریس کلب کی عمارت کی توسیع اور کانفرنس ہال کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کالونی کیلئے وزیر قانون کی توسط سے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔ سرتاج خان۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کے کابینہ اور جنرل باڈی موجو دہ سیشن کا آخری مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر سرتاج خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کی گزشتہ ایک سال کی کار کر دگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو اکثریتی ممبران نے سراہا۔ اجلا س میں فنانس سیکرٹری حافظ وزیر محمد نے گزشتہ سال کا مالیاتی بجٹ بھی پیش کیا جس کو ہاؤ س نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ اجلاس میں آئین کے مطابق پر یس کلب کابینہ کے اگلے سال کے انتخابات کیلئے سید علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے دیگر ممبران میں رضا محمد اور عباد اللہ مہمند شامل ہیں۔ اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید علی شاہ کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ انتخابا ت کیلئے پریس کلب آئین کے مطابق شیڈول اور دیگر تیاریاں مکمل کرلیں۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر سرتاج خان نے کہا کہ پریس کی عمارت کی توسیع اور نئے کانفرنس ہال کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیا کالونی کیلئے صوبائی وزیر قانون بیرسٹر سلطان محمد خان کی توسط سے صوبائی حکومت سے عنقریب رابطہ کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -