مردان،محکمہ خوراک کی ایک ماہ کی کارکردگی،6 لاکھ 27 ہزار سے زائد جرمانے
مردان (بیورورپورٹ) محکمہ خوراک نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 6لاکھ 27ہزار سے زائد جرمانے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کردایئے،صوبائی وزیرالحاج قلندرلودھی کی خصوصی ہدایات پرڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ امتیازمحمدخان کی نگرانی میں ماہ نومبر کے دوران ضلع مردان اور صوابی میں گرانفروشوں اورملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں کی گئیں جس کے دوران 346دکانیں چیک کی گئیں اورمقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں سے 4لاکھ 46ہزار500جرمانہ وصول کیا اس طرح ضلع صوابی میں 370دکانداروں میں 60کو قصوروار ٹہرائے اوران سے ایک لاکھ 61ہزار ورپے جرمانہ وصول کیاگیامحکمہ خورا ک ٹیم نے 22دکانوں سے نمونے حاصل کرلئے گئے۔