امریکہ میں 22 انچ تک برفباری،پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے، تعلیمی ادارے بند

  امریکہ میں 22 انچ تک برفباری،پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے، تعلیمی ادارے بند

  

واشنگٹن (این این آئی) امریکی شہر البانے میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بائیس انچ برف نے ہر شے کو ڈھک دیا، چار ہزار پروازیں تاخیر یا کینسل کرنا پڑی جبکہ متعدد سکول بند کر دیئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے شمال مشرقی علاقے گذشتہ تین روز سے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، البانے سٹی میں بائیس انچ برفبار ی ریکارڈ کی جاچکی ہے، نیویارک میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔مختلف ریاستوں میں چارہزار سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے لاکھوں امریکی اپنے گھروں سے دور علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، بوسٹ اور نیویارک میں چھ انچ سے زائد برف پڑی چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ برفانی طوفان میں مزید تیزی کا امکان موجود ہے۔

فباری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -