تیمرگرہ،صفائی کے ناقص انتظامات پر پیٹرول پمپس کو جرمانے
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)مقدارمیں کمی سیفٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کنزیوپروٹیکشن کو نسل دیرلوئر نے درجنوں پرپٹرولیم فلنگ سٹیشن کو جرمانہ کیا اور کئی پٹرولیم پمپس ملکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے اس سلسلے میں علاقے کے عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات پر اسسٹنٹ ڈایکریکٹر کنزیوپروٹیکشن کو نسل دیرلوئر وبالا ضیاء الرحمن اپنے ٹیم کے ہمراہ تحصیل خال،تحصیل میدان، تحصیل بلامبٹ تحصیل تیمرگرہ اور دیگر علاقوں میں مختلف پٹرولیم فلنگ سٹیشن پر چھاپے مارے جسکے نتیجے میں تیل کے مقدارمیں کمی کرنے والے سیفٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات رکھنے والے درجنوں پرپٹرولیم فلنگ سٹیشن کو جرمانہ کرکے ان سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ کئی پٹرولیم پمپ ملکان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے اسسٹنٹ ڈایکریکٹرکنزیوپروٹیکشن کو نسل دیرلوئر وبالا ضیاء الرحمن نے دیرلوئر کے تمام پمپ ملکان پر واضح کیا کہ تیل ڈالنے کے وقت صارفین کوپورے مقدار کے ساتھ تیل ڈالے اور گیج میں کمی نہ کریں اورپمپوں میں سیفٹی صفائیاور دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھیں بصورت دیگر خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔