ڈیرہ،موٹر سائیکلوں میں تصادم،سکول ٹیچر جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) گلوٹی معظم بائی پاس کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، سکول ٹیچر جاں بحق، خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں گلوٹی معظم بائی پاس کے قریب دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں مقامی سکول کا ٹیچر ڈرائنگ ماسٹر ہدایت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ احسان اللہ سکنہ گلوٹی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔