تخت بھائی،جمعیت کے 8 دسمبر کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

تخت بھائی،جمعیت کے 8 دسمبر کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

  

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع مردان نے 8دسمبرکو پشاور جلسے کے لئے تمام تر انتظامات کو ختمی شکل دیدی۔مردان کا قافلہ ضلعی مولانا محمد قاسم کی قیادت میں اتوار کے روز صبح دس بجے ضلعی دفتر سے روانہ ہو گا۔اس حوالے سے ایک اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6دسمبر کو ضلع مردان کے تمام تحصیلوں میں تحصیل اور یونین کونسلوں کے عاملہ اراکین کے اجلاس ہونگے۔ تحصیل تخت بھائی میں اجلاس کی صدارت ضلعی امیر مولانا محمد قاسم،مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین،تحصیل کاٹلنگ میں سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی اور سابق ایم پی اے مولانا تاج الامین جبل،تحصیل رستم میں انور کمال اور ضیاء الرحمان عزیزی اور تحصیل مردان میں مولانا امانت شاہ حقانی،مفتی سلیم حلیمی اور مولانا امیر محمد کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8دسمبر اتوار کے روز سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ضلعی دفتر جامعہ ربانیہ سے روانہ ہو گا جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا محمد قاسم کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک کی مقبولیت جماعت بن چکی ہے اور امید کی آخری کرن مولانا فضل الرحمان ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور موجودہ حکومت کے خاتمے کے لئے جمعیت علماء اسلام میدان میں ہے اور بہت جلد عوام اس حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال سے ملکی معیشت زبوں حالی کی شکار ہے اور آئے روز ٹیکسوں کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔انہوں نے کہاکہ 8دسمبر کے مظاہرے سے حکومت اور اسکے حواریوں کی نیندیں حرام ہوجائیگی اور یہ حکومت کے خاتمے میں آخری کیل ثابت ہو گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -