ایبٹ آباد،فوڈ اتھارٹی کی علی الصبح دودھ کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی

ایبٹ آباد،فوڈ اتھارٹی کی علی الصبح دودھ کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی

  

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی علی الصبح دودھ کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی۔ سلہڈکے مقام پر دو دھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں سے 84 نمونے لیے گئے۔ نامی گرامی ہوٹلوں کے کچن کی چیکنگ متعددکو جرمانے۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے علی الصبح سلہڈ کے مقام پر ناکہ بندی کرکے دودھ سپلائی کرنے والی 32 گاڑیوں میں سے 84 نمونے لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے موبائل لیب میں چیک کیے۔12 نمونوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 1380لیٹر دودھ موقع پر تلف کردیا۔ دوسری جانب مانسہرہ روڈ پر واقع نامی گرامی ہوٹلوں اور شادی ہالوں کے کچن کی چیکنگ کی گئی۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لاثانیہ ہوٹل کا کچن سیل جبکہ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ میاں جی ہوٹل کو بھی صفائی کے ناقص انتظامات پر25 ہزار کا جرمانہ۔پانچ سو کلو باسی کھانے،سلاد اور دیگر اشیائے خوردونوش تلف کر دی گئیں۔شنواری سمیت دیگر ہوٹلوں کو فائنل وارننگ نوٹس بھی دیے گئے۔ عملدرآمد نہ کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -